شان مسعود کیلئے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل

لاہور (سپورٹس نیوز) مسلسل خراب کارکردگی کے باعث ٹیسٹ کپتان شان مسعود کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔پاکستان کو اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنی ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے باعث شان مسعود کے لیے کپتانی برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر کپتان شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹایا گیا تو سعود شکیل ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں تاہم نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شان مسعود جنہیں نومبر 2023میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا ان کی کپتانی میں پاکستان نے 12ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3جیتے اور 9میں شکست ہوئی۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں