2

شان نے بھارت میں کام نہ کرنے پر وضاحت کر دی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپرسٹار اداکار شان شاہد نے بھارت میں کام نہ کرنے سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کردی ۔شان شاہد نے اپنی فلمبلھاکے ٹیرزکی لانچنگ کے موقع پر لاہور کے مقامی سینمامیں منعقدہ تقریب میں بھارت میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ ذاتی نوعیت کا ہے جبکہ وہ اسے کسی پر مسلط نہیں کرتے۔شان شاہدنے کہاکہ وہ اس لیے بھارت میں کام نہیں کرتے کیونکہ ان کے والد کا نام ریاض شاہد ہے، جو پاکستان سے بیحد محبت کرنے والے عظیم ہدایتکار تھے،اگر کسی اور کے والد کا نام بھی ریاض شاہد ہوتا تو وہ بھی شاید یہی فیصلہ کرتا۔شان شاہد نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ وہ ان فنکاروں کے خلاف نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں