شان نے خود کو مغرور کہنے پر خاموشی توڑ دی

لاہور( شوبز نیوز) فلمسٹار شان شاہد نے کہا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی زیادہ تر اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں اور میرا دائرہ محدود ہے،میں ہر شخص کے ساتھ احترام اور سادگی کے ساتھ پیش آتا ہوں اور کبھی بھی خود کو نمایاں کرنے یا دکھاوا کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ایک انٹر ویو میں شان شاہد نے کہا کہ میں اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں اور اپنی پروفیشنل زندگی کو ترجیح دیتا ہوں جبکہ ذاتی معاملات کو میڈیا یا عوامی سطح پر زیادہ زیر بحث نہیں لاتا۔انہوںنے کہا کہ میرے بارے میں جو یہ بات مشہور کی گئی ہے کہ میں مغرور یا مشکل شخصیت کا حامل ہوںحالانکہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔لوگوں کا یہ تاثر شاید میری کم گفتگو اور اپنی ذات تک محدود رہنے کی عادت کی وجہ سے بنا ہو تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں