شاہد آفریدی بمقابلہ شیکھر دھون ،کرکٹ کا نیا میدان

دبئی ( سپورٹس نیوز) لیجنڈری کرکٹرز اور نامور شخصیات جو جوڑنے والی کرکٹ لیگ گلوبل سلیبریٹی لیگ (جی سی ایل)کی افتتاحی تقریب دبئی میں منعقدہ ہوئی۔ شیفالی بگا کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں بھارت اور پاکستان کی ممتاز شخصیات، معروف کرکٹرز ، معروف فلم اور ٹیلی ویژن ستاروں نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر جی سی ایل کے مرحوم بانی چیئرمین عزت مآب شیخ سعود عبداللہ الثانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی ۔پاکستان فائر فاکس کے مالک وقاص علوی کی نمائندگی رکٹ لیجنڈز شاہد آفریدی ، عمران نذیر اور وہاب ریاض جبکہ بھارتی ٹیم کے مالک سمت راجپال کی نمائندگی سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور فلمی ستاروں نیہا شرما، ارباز خان اور سہیل خان نے کی جس کے ساتھ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا بھی آغاز ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں