شاہد آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش

کراچی(سپورٹس نیوز)کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ، ان کی تنظیم شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت شاغی قلعہ، لنڈی کوتل میں خیبر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی موجودہ اور گزشتہ تین بیچز کی 100 سے زائد طالبات کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں۔تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ یہ ہی میرا وڑن ہے کہ میں اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی ہنر بھی فراہم کروں۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اپنے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹرز کے ذریعے اسے ممکن بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں