11

شاہد آفریدی پشاور میں نشے سے پاک مہم کا حصہ بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی پشاور ڈویژن میں نشے سے پاک مہم کا حصہ بن گئے۔ 47 سالہ شاہد آفریدی نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے ساتھ مل کر مہم چلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان صحت مند و تندرست رہنے کیلئے نشے سے دور رہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف آنا چاہئے، نشے کیخلاف مہم چلانے پر خیبر پختونخوا حکومت مبارک باد کی مستحق ہے، اس مہم میں میرا تعاون صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں