شاہد آفریدی کا بہادر افواج کو خراج تحسین

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس بابرکت ماہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پڑوسی ملک نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا جس کا ہماری بہادر فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا اور اپنی سر زمین اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور ہر ممکن کوشش کی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے برادر اسلامی ممالک نے بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کی، مگر تمام خلوص اور کاوشوں کے باوجود دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں