3

شاہد آفریدی کی اپنے داماد شاہین کیساتھ باربی کیو پارٹی

لاہور (سپورٹس نیوز) شاہد خان آفریدی کی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بار بی کیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ساتھ سرد موسم میں بار بی کیو کا لطف اٹھایا۔شاہد آفریدی نے داماد کے ہمراہ بار بی کیو کی تیاری کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں گھٹنے کی انجری کے لیے ری ہیب کر رہے ہیں، انہوں نے آئندہ ہفتے سے بولنگ کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں