شاہد حمید نے ذاتی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار شاہد جن کا اصل نام شاہد حمید ہے نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام شان سحور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پہلی شادی سے متعلق تفصیل سے بتایا۔ایک سوال کے جواب میں اداکار شاہد نے کہا کہ جب میری کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی تو اس دوران والد نے اپنے دوست کی بیٹی سے میرا رشتہ مانگا تھا تاہم اداکاری کے شعبے میں دلچسپی کی وجہ سے میرے رشتے کی بات آگے بڑھ نہیں پا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں