29

شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں’مریم نواز

لاہور(بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ بڑے بھائی ہیں، ان کے پاس خود چل کر جاو ں گی۔ نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں اپنی لیڈر تسلیم نہ کرنے کے بیان کے ردِ عمل میں میڈیا سے گفتگو ک انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ شاہد خاقان کے پاس خود چل کر جاوں گی انکا ہر شکوہ دور کروں گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سر پرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ میری ایسی پرورش ہوئی ہے، یہ میرے لیے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں