39

شاہد خاقان نے شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کردی

اسلام آباد (بیوروچیف)سابق وزیراعظم اور(ن) لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر شوکت ترین نے قانون توڑا ہے تو ان کا ٹرائل ہوناچاہیے، ان کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بہت پہلے آگاہ کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کی سربراہی میں پارٹی میں کوئی نئی قیادت آتی ہے تو میں اس تنظیم کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ میں نوازشریف کا ساتھی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں