شاہد کپور کی اہلیہ بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلمساز اور کوریو گرافر فرح خان نے شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کو فلم میں کردار کی پیشکش کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز فرح خان ولاگ شوٹ کے دوران میرا راجپوت کی خوبصورت سے متاثر ہوگئیں اور انہیں مذاق میں فلم میں کردار کی پیشکش کی۔فرح نے میرا راجپوت کو اپارٹمنٹ میں خوش آمدید کیا اور ان کی فٹنس، اعتماد کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔فلمساز نے انہیں کہا کہ تم میں فلمی ہیروئن کی تمام خوبیاں موجود ہیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ میری کسی فلم میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا، تم ہیروئن بن سکتی ہو، میری فلم میں ایک کردار کرو تاہم میرا راجپوت جو کاروبار سے منسلک ہیں انہوں نے شائستگی کے ساتھ مسکراتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں