شاہین آفریدی کی بیٹے سے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ننھے بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین آفریدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ننھے عالیار کو والد کو آٹ کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔قومی کرکٹر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں 92 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں