شاہین دوسرامیچ بھی ہار گئے

ڈونیڈن(سپورٹس نیوز) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20میچ میں بھی پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لیںڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45رنز بناکر آئوٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین ایک اور جیمی نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلے باز ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے جبکہ مچل ہے 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 2اور محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آئوٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19کے مجموعے پر 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان 50رنز پر ہوا جب عرفان خان 11نرز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52پر گرگئی، خوشدل شاہ صرف 2رنز بناکر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری، کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری، جہانداد خان صفر پر آٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رئوف ایک رن بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گرانڈ میں بارش کے باعث آٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15، 15اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گرانڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔قومی سکواڈ میں سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عبدالصمد، حارث رئوف، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔کیوی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی اور ذکارے فوکس مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں