شاہین کلب آل اوپن مانچسٹر پینتھرٹورنامنٹ کی فاتح قرار

فیصل آباد (سپورٹس نیوز)شاہین کلب گلالی پور فیصل آباد آل اوپن مانچسٹر پینتھر فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ آرو ایف سی چکوال کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم، فیصل آباد کے صدر رانا محمد اشرف خان اور سیکرٹری رانا محمد ارشد نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق سیکرٹری رائے اقبال انجم، ٹورنامنٹ سیکرٹری رانا مبشر بشیر کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اول آنے والی ٹیم شاہین کلب کو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم آرو ایف سی چکوال کو ڈیرھ لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیافٹ بال گرائونڈ، فیصل آباد میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاہین کلب گلالی پور اور آرو ایف سی چکوال کی ٹیموں کیدرمیان کھیلا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں