شاہین کیویز سے پہلا ون ڈے میچ بھی ہار گئے

نیپئر(سپورٹس نیوز) 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73رنز سے شکستۖ دے دی۔قبل ازیں نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی’ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی’نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم 44.1اوور میں 271رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں