شاہ حسین ایکسپریس کا صفدر آباد اسٹیشن پر سٹاپ دیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)لاہور تا کراچی براستہ فیصل آباد چلنے والی ٹرین ،،،شاہ حسین ایکسپریس،،، کو اپ اور ڈائون صفدرآبادریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دیا جائے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار سے گفتگو میں شہریوں نے کہا کہ صفدرآباد (لاہور فیصل آباد ریلوے سیکشن )ایک اہم تجارتی مرکز ہے ۔لوگ یہاں سے روزانہ لاہور اور فیصل آباد جاتے ہیں ،لیکن انہیں سفری سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،لوگوں کا انحصار صرف غوری اور بدر ایکسپریس پر ہے جو کہ لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلتی ہے۔یہ ٹرین کھچا کھچ مسافروں سے بھری ہوتی ہے اور تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی۔دوسری بات یہ کہ اس گاڑی کا ٹائم ٹیبل بھی عجیب سا ہے جو کہ لوگوں کو سوٹ ہی نہیں کرتا کیونکہ غوری ایکسپریس صبح گیارہ بارہ بجے صفدرآباد پہنچتی ہے اور فیصل آباد جاتے جاتے ایک یا دو بج جاتے ہیں اور اسی گاڑی نے واپس لاہور جانا ہوتا ہے جو کہ ساڑھے تین بجے کا وقت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں