شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ‘بولو زبان کیسری’ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں