21

شاہ رخ خان آنکھوں کا علاج کانے کیلئے امریکہ جائینگے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں ممبئی میں آنکھوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اب اپنے علاج کیلیے امریکا جائیں گے۔ احمدآباد میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا تھا جہاں انہیں ہیٹ اسٹروک ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہو گئے لیکن ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ تاہم شاہ رخ خان اس بار آنکھوں کے علاج کیلیے طبی معائنہ کروائیں گے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اداکار آنکھوں کے علاج کیلئے امریکا چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹار ممبئی کے ایک اسپتال گئے لیکن علاج انکی توقعات کے مطابق نہ ہوسکا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کیلیے ممبئی کے ایک اسپتال گئے تھے لیکن انکا علاج منصوبے کے مطابق نہیں ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں