23

شاہ رخ خان اور گوری کا کرائے کے گھر میں رہنے کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنکی پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پْرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب شاہ رخ خان پہلی بار ممبئی آئے تھے تو یہاں میرا چھوٹا بھائی اْن کا واحد دوست تھا۔ چنکی پانڈے نے کہا کہ میرا بھائی اور شاہ رخ خان اب بھی بہترین دوست ہیں، اْس وقت شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔ اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ میرے بھائی سے ملنے آتے تھے تو ہم سب ہمارے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو کیسٹ دیکھتے تھے اور اکثر شاہ رخ اور گوری میرے گھر میں رْک جاتے تھے۔ اْنہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ شاہ رخ خان سْپر اسٹار بنیں گے کیونکہ اْن کے اندر جنون تھا، وہ اپنے کیریئر کو لیکر بہت پْراعتماد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں