شاہ رخ خان اپنی فلموں کی اسکرپٹس کیوجہ سے تنقید کی زد میں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم کی اسکرپٹس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔مشہور بھارتی ویب سیریز مرزا پور سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار ایم ایم فاروقی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے اسکرپٹس کے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ انہیں اسکرپٹ کا انتخاب کرنے کی وہ سمجھ نہیں ہے، جو عامر خان کے پاس ہے۔ایم ایم فاروقی نے مزید کہا کہ عامر خان مضبوط اسکرپٹس کا انتخاب کرتے ہیں لیکن شاہ رخ خان اسکرپٹ کا انتخاب کرتے ہوئے اکثر ہی معیاری اسکرپٹ کا انتخاب کرنے سے محروم رہتے ہیں۔انہوں نے شاہ رخ خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے بارے میں بات کی، جس میں اداکار نے ایک بونے کا کردار ادا کیا تھا۔ایم ایم فاروقی نے وضاحت کی کہ اوسط قد والے انسان کو بونے کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں