شاہ رخ خان جیسا رومانٹک ہیرو کوئی نہیں ،آر ما دھون

ممبئی (شوبز نیوز) فلم اسٹار آر مادھون نے ہندی سینما میں رومانوی فلمیں نہ بننے کا شکوہ کرتے کہا کہ فلم ساز سمجھتے ہیں ایسی فلمیں منافع بخش نہیں ہوتیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ا?ر مادھون نے کہا کہ ہم ایسی فلمیں نہیں بناتے جو بڑے عمر کے مرد و خواتین کے گرد گھومتی ہوں حالانکہ یہی لوگ سب سے زیادہ رومانوی ہوتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان سے بہتر کوئی بھی رومانوی کرادار نہیں نبھا سکتا لیکن ان کی ہیروئن بھی ان کی ہم عمر ہونی چاہیے۔ہالی ووڈ کی کلاسک فلم کی مثال دیتے ہوئے آر مادھون نے کہا کہ آج کل کا سینما ایکشن، سسپنس اور تھرلر پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں