شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں’ ربیکا خان

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں۔ربیکا خان ایک پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ہے، انہوں نے کئی سالوں میں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی ہے، وہ اپنے اسٹائل اور فیملی ولاگنگ کی وجہ سے مشہور ہے۔حال ہی میں انہوں نے نجی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خاندان اور کیریئر کے بارے میں بات کی۔ربیکا خان نے اس بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح ان کے والد کامیڈین کاشف خان نے ان کے سفر میں ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں