ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی59ویں سالگرہ کے موقع سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے علاقے باندرا میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ یادگار لمحے گزارے اور اس دوران اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میری زندگی میں اب تک ایک اچھی تبدیلی یہ بھی آئی ہے۔
