شاہ رخ نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کر دی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد وہ ڈان 3 میں واپسی کر سکتے ہیں اورانہوں نے مشروط رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔ شاہ رخ خان ڈان فرنچائز میں واپسی کرسکتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔ شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا حصہ بننے سے پہلے ایک اہم شرط رکھی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 60 سالہ شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ ان کی کامیاب فلم جوان کے ہدایت کار اٹلی کو اس مقبول فرنچائز کے تیسرے حصے سے منسلک کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اس کا مقصد فلم کے اسکیل کو بڑا کرنا اور ناظرین کے لیے نیا جوش وخروش پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں