شاہ رخ کی فلم ڈر میں مجھے ولن کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی،عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ڈر میں ولن کا کردار ادا کرنے کی پہلے انہیں پیش کش کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں اپنے 30 برس مکمل ہونے پر عامر خان نے ایک تقریب میں یہ انکشاف کیا کہ ڈر فلم میں جنونی ولن کا رول یش چوپڑا نے شاہ رخ خان سے پہلے انہیں آفر کیا تھا۔عامر خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈر میں راہل مہرہ کا رول کرنے جارہا تھا مگر پھرکئی وجوہات کی بنا پر میں نے یش چوپڑا سے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔سپراسٹار نے کہا کہ یہ فلم بہت شاندار انداز میں بنائی گئی تھی اور فلم کے ولین راہل مہرہ کا کردار درحقیقت شاہ رخ خان ہی پر سوٹ کرسکتا تھا۔ شاہ رخ نے اس رول میں زبردست اداکاری کی، میرا خیال ہے کہ میں اس کردار سے اس طرح انصاف نہیں کرپاتا جو شاہ رخ خان نے کیا، انہوں نے اس کردار کو امر کردیا۔واضح رہے کہ 24 دسمبر کو 1993 کو ریلیز ہونیو الی فلم ڈر جس میں ہیرول کا رول سنی دیول نے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں