شاہ رخ کے بنگلے منت سے متعلق شکایت پر جانچ پڑتال

ممبئی (شوبز نیوز)شاہ رخ کے بنگلے منت کی ساحلی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلقہ شکایت پر جانچ پڑتال کرلی گئی۔شاہ رخ کے زیر استعمال منت ایک شاندار قدیمی ورثہ عمارت ہے، جس کی تعمیر 1914 میں ہوئی، جو 2001 میں کنگ خان نے خریدی۔27 ہزار مربع فٹ پر محیط یہ بنگلا تاحال تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور شاہ رخ اپنی فیملی کے ساتھ منت سے 10 منٹ کی دوری پر واقع ایک ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 منزلہ بنگلا گزشتہ 2 برس سے تزئین اور توسیع کے عمل سے گزر رہا ہے، جس میں اضافی 2 منزلہ اینکسی کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں