شاہ زمان کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان آئیڈل میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کی گائیکی پر تنقید کی ہے تو وہیں بعض صارفین نے ان کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔پاکستان کے معروف کلاسیکل اور غزل گلوکار راحت فتح علی خان جو دنیا بھر میں اپنی آواز کے لیے مشہور ہیں اور بے شمار سپرہٹ گانے ان کے کریڈٹ پر ہیں، ان دنوں وہ میوزیکل ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جہاں ان کے ساتھ فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش بھی بطور جج شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں