فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی پیشوا حضرت قبلہ شاہ شرف الدین بُو علی قلندر پانی پتی ،کرنالوی کا سالانہ عُرس مبارک مورخہ 12 مارچ 2025 بروزبدھ بمطابق 11رمضان المبارک مرکز جماعتِ سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا پیپلزکالونی نمبر1میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہوگا۔تقریبات کی صدارت امیر جماعتِ سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرورالحق شہزاد چشتی صابری سراجی کریں گے جبکہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی،صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمانِ خصوصی ہونگے۔تقریبات ِ عرس کا آغاز بعد نمازِفجر قرآن خوانی سے ہو گا۔نمازِ عصر کے بعد محفل ِذکر ہوگی اور علمائے کرام ائولیا اللہ کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے اور محفل ِ ختم شریف ہوگی ۔پھر حاضرین محفل کو افطاری پیش کی جائے گی ۔نمازِمغرب کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔آخر میں اجتماعی دُعا کے ساتھ ہی تقریباتِ عُرس اختتام پذیر ہونگیں۔
