شبانہ اعظمی میرا اسٹیج ڈرامہ دیکھ کر جذباتی ہو گئیں اور رو پڑی تھیں’

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کا اسٹیج ڈراما دیکھ کر جذباتی ہو گئیں اور رو پڑی تھیں۔مدیحہ شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کی یادیں تازہ کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ افضال احمد کے اسٹیج ڈرامے جنم جنم کی میلی چادر کی ریہرسل سات مہینے تک جاری رہی، کیونکہ یہ پہلا ایسا اسٹیج ڈراما تھا جس کے سیٹ بار بار تبدیل ہوتے تھے۔ان کے مطابق ڈرامے کے مجموعی طور پر سات سیٹ تھے جن میں بازار، کنواں، بچپن، ٹرین، گڑھا جس میں پانی بھرا جاتا تھا اور چاند جیسے مناظر شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کا ایک وقفے کا منظر تھا جسے تین سال تک وہی پرفارم کرتی رہیں اور اس دوران وہ ہر بار روتی تھیں۔مدیحہ شاہ کے مطابق ان کی اداکاری سے افضال احمد اتنے متاثر ہوتے تھے کہ اکثر جذباتی ہو کر رو پڑتے تھے۔اداکارہ کے مطابق اس تھیٹر ڈرامے کو روزانہ تقریبا 500 افراد دیکھنے آتے تھے اور اس کی مقبولیت اس قدر تھی کہ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی لوگ اسے دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انیل کپور کے والد اور شبانہ اعظمی نے اس ڈرامے کو دیکھا تھا، جب کہ بھارتی شاعر گلزار اسے دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں