شبھمن گل نے سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لندن(سپورٹس نیوز)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹر سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔اوول میں کھیلے جارہے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شبھمن گل نے تاریخ رقم کی اور سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑا۔انہوں نے سینا ممالک (جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، اور آسٹریلیا) میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں ایک غیر ملکی کپتان کے سب سے زیادہ رنز بنانے کے سوبرز کے دیرینہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں