شبیر ملک کا ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین امن کمیٹی نوٹیفکیشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) شبیر حسین ملک ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نامزد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین مظہر سخاوت وٹو اور صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذا ہب ہم آہنگی پاکستان صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان باہو نے شبیر حسین ملک (آف ڈنفیس ویو جڑانوالہ) کو ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین فیصل آباد قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف فروغ امن و قومی ہم آہنگی کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور امن کے قیام کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی شبیر حسین ملک نے کہا ہے کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گئے اور امن کے قیام قومی ہم آہنگی کو فروغ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں