60

شجاعت اور پرویز کی پھر ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئیکے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں ملاقات جاری رہی، ملاقات میں خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ق لیگ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں