29

شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا

کمالیہ(نامہ نگار)جشنِ آزادی کے سلسلے میں محکمہ صحت و آبادی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم کی خصوصیہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔شجرکاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے جن کا مقصد نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا ہے بلکہ آئندہ نسلوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کرنا بھی ہے ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدیل عارف، ایڈمن آفیسر علی تصارم، مس سارا، سٹاف نرسز، سیکیورٹی گارڈز، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں، بچوں اور دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر عدیل عارف نے مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پودے لگانا صرف ماحول کی خوبصورتی نہیں بلکہ انسانی صحت کے تحفظ کا ذریعہ بھی ہے ، اور ہمیں مل کر اس مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں