شدیدبارشوں سے متعلق الرٹ جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔ ممکنہ موسمی صورتحال پر جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 31جولائی تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اورنارو وال میں بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہائو کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کوہستان، سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر میں ملحقہ ندی نالوں اور دریائوں میں بارش کے باعث طغیانی کاخدشہ ہے۔ اس کے علاوہ آزادکشمیرکے علاقوں بھمبر، سماہنی، دھیرکوٹ میں تیز بارش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں