56

شدید بارش سے صفدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

صفدرآباد(نامہ نگار)شدید بارش نے شہریو ں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا ،بارش کا پانی گلیوں میں بہتا ہوا طوفانی رفتار سے نشیبی گھروں میں داخل ہو گیا،قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا۔صفدرآباد شہر میں بارش نے سابقہ ریکارڈ توڑدیئے۔پانی کمرو ں میں جا پہنچا ،لوگ بالٹیاں ہاتھوں میں پکڑے گھرو ں سے پانی نکالتے رہے،انتظامیہ کا کوئی اہل کار شہر بھر میں نظر نہ آیا۔میونسپل کمیٹی قطعی ناکام ہو گئی، شہری امدادی ٹیموں کو دیکھتے رہے کسی نے شکل نہ دکھائی۔ڈاکٹر رفیق اسٹریٹ اردو بازار اور گلی انور انصاری کا برا حال،گلیوں میں نالیوں کا گندہ پانی دو دو فٹ تک جا پہنچا۔گندے پانی میں سے گزرکر شہری اپنے گھروں کو جاتے رہے ۔بدبو نے ماحول ہی آلودہ کر دیا،کیڑے مکوڑے پانی میں تیرتے نظر آتے رہے۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔سرکاری خزانے کو دیمک کی طرح کھانے والے شہریوںکی مدد کو نہ پہنچے۔لوگ بے سہارہ ہو کر رہ گئے۔یہ کوئی پہلی بار ایسا نہیںہوا ،اس سے قبل بھی شہری یہ تماشا دیکھ چکے لیکن شنوائی ،،،،؟عوام کی خدمت کے نعرے لگانے والے کہاں سو گئے۔سعید نگر اور قریبی آبادیاںبھی متاثر،ریلوے پھاٹک خانقاہ ڈوگراںروڈ سے کیڑامنڈی کاراستہ کیچڑ سے بھر گیا دلدل کی صورتحال پیدا ہو گئی،پیدل گزرنا محال ،ریلوے حکام نے بھی آنکھیں بند کر لیں۔ہر طرف پانی ہی پانی ،شہریوں کی آہ و بکا کسی کام نہ آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں