شدید برف باری’ بابو سر ناران روڈٹریفک کیلئے بند

چلاس(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید برفباری کے باعث چلاس، بابو سر ٹاپ، ناران روڈہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی فیصلہ مسافر اور ڈرائیوروں کی حفاظت کے باعث کیا گیا ہے۔ شدید برفباری میں ڈرائیورنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔شدید برف باری حد نگاہ میں کمی اور حادثات کا باعث بند سکتی ہے۔انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے ۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔مسافر کسی بھی سفر پر جانے سے قبل صورتحال سے اپڈیٹ رہیں۔سردیوں کے موسم میں اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بدلتی صورتحال کیلیے تیار رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں