شدید دھند،حادثات میں5افراد جاں بحق،26زخمی

صادق آباد/چنیوٹ/گوجرہ(نامہ نگاران) دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، صادق آباد میں دھند کے باعث بس الٹ گئی۔بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ15زخمی ہو گئے زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیدوسری جانب ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بھی بس الٹ گئی جس کے باعث پانچ مسافر زخمی ہو گئے گوجرہ میںدھند کے باعث کار اورٹرک میں تصادم تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ محمد افضا ن ، محمد عثما ن اور نجم شہزاد کار میں سوار ہوکر جھنگ سے گوجرہ کی طرف آ رہے تھے کہ جھنگ روڈ پر انکی کار دھند کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ، محمد افضال ، محمد عثما ن اور نجم شہزاد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی گاڑیو ں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں پر زخمیو ں کی حالت تشویش ناک بیا ن کی جاتی ہے چنیوٹ میں جھنگ روڈ نلکااڈا کے قریب آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 22سالہ مجاہد ولد سیف السلام،11سالہ عائشہ بی بی دختر محمد حمیداور50سالہ حمید ولد لال محمد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ روڈ اور ڈائیوو روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر لگنے سے پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ افضل بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ نشاط آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث موٹرسائیکل سوار بشیر احمد بری طرح زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں