73

شدید دھند میں تیز رفتار بس کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار باپ ، بیٹا جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روشن والا بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 296 رب وکیلاں والا کا رہائشی 60سالہ محمد اختر ولد محمد شریف اپنے 20 سالہ بیٹے محمد عثمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، جب وہ روشن والا بائی پاس نزد ٹائی ٹینک ریزوٹس کے قریب پہنچے تو تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو زخمی ہونے والا باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے، تاہم پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں