1

شدید سردی اور کورے سے سبزیوں کی فصل متاثر

حیدر آباد(نامہ نگار)پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں جاری شدید سردی اور کورے نے سبزیوں کی فصلوں کوبری طرح متاثر کر دیا ہے، جس کے باعث کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکارہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی اور مسلسل کورا پڑنے سے خربوزہ، بھنڈی، ٹماٹر گوبھی اور دیگر موسمی سبزیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کئی کھیتوں میں پودے جھلس کر خراب ہو گئے جبکہ بعض مقامات پر فصل مکمل طور پر ناکارہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑی محنت اور اخراجات سے سبزیوں کی کاشت کی تھی، تاہم اچانک بڑھتی سردی اور کورے نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کسانوں کے مطابق اگر آئندہ چند روز بھی یہی موسمی صورتحال برقرار رہی تو مزید فصلیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں جس سے سبزیوں کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں