شدید گرمی،لاری اڈا میں60سالہ مسافر چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید گرمی’ لو چلنے سے لاری اڈا میں 60سالہ مسافر گرمی سے نڈھال ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا’ سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری یونٹ منتقل کر دی’ کراچی کا رہائشی 60سالہ نور عالم عزیزوں کو ملنے کیلئے فیصل آباد آیا، شدید گرمی اور لو چلنے کی وجہ سے لاری اڈا پارک میں بیٹھا تھا کہ اسکی طبیعت خراب ہو گئی گرمی سے نڈھال بے ہوش مسافر کو طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ورثاء سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیاکہ غربت کی وجہ سے اسکو فیصل آباد میں ہی سپردخاک کر دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں