شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہ کرائی جا سکی۔عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں