شرح سود برقرار رہے گی یا بڑھے گی؟

کراچی(بیوروچیف) شرح سود برقرار رہے گی یا بڑھے گی؟ سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی کا تعین کیا جائے گا۔سروے رپورٹ کے مطابق 60فیصد بزنس کمیونٹی نے مانیٹری پالیسی کو برقراررکھنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ 24 فیصد تاجر برادری کی رائے میں شرح سود میں اضافہ ہوگا، جبکہ 10 فیصد نے کمی کی رائے دی۔یاد رہے کہ ملک بھر میں شرح سود اس وقت ساڑھے 10 فیصد پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں