شرح سود میں ایک فیصد کمی

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے 11فیصد کرنے کا علان کیا ہے یہ مارچ 2022کے بعد سب سے کم شرح ہے،کمیٹی کا تخمینہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہ 5سے 7فیصد کے ہدف کی حد کے اندر مستحکم ہوجائے گی،۔ کمیٹی کے مطابق کارکنوں کی مضبوط ترسیلات کے سہارے مالی سال 25 کے دوران جاری کھاتے میں فاضل رقم رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 6مئی 2025 سے موثر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں