13

شرح سود میں کمی بزنس کمیونٹی کیلئے فائدہ مند قرار

اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں 2.5 فی صد کمی کرتے ہوئے اسے 17.5 سے کم کر کے 15فی صد کرنے کا اعلان کیا ہے، سٹیٹ بنک کی جانب سے یہ مسلسل چوتھی مرتبہ کمی کی گئی ہے اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ روپیہ مستحکم’ مہنگائی کنٹرول اور زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں، مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ وسط مدتی ہدف کی حد کے قریب پہنچ گئی’ نئے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری سے غیر یقینی کیفیت کم ہوئی ہے، اسٹیٹ بنک کی زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 2.5فی صد کمی کی منظوری دی گئی زری پالیسی کمیٹی نے میکرواکنامک استحکام کو سہارا دینے کیلئے مالیاتی یکجائی کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور ایسی مالیاتی اصلاحات کی ضرورت کا اعادہ کیا جن میں ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے اور سرکاری شعبے کے اداروں کا خسارہ کم کرنے پر توجہ دی گئی ہو زری پالیسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے 25اکتوبر تک زر وسیع (ایم2) کی نمو قدرے بڑھ کر 15.2 فی صد سال بسال ہو گئی’ نیز اس کی ہیئت ترکیبی میں نمایاں تبدیلیاں آئیں بالخصوص بینکاری نظام سے خالص اعانت میزانیہ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بینکوں کی جانب سے غیر سرکاری شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہو گیا،، ریاستی بنک کی جانب سے شرح سود میں اڑھائی فی صد کمی کا اعلان خوش آئند ہے اس اقدام سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ساتھ ہی مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں اڑھائی فی صد کمی سے برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا شرح سود میں اضافہ کے باعث بہت سے کاروباری ادارے مشکلات کا شکار تھے اور بینکوں کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے انٹرسٹ کی ادائیگی میں اداروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا اب چونکہ سٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود 17.5فی صد سے کم کر کے 15فی صد کر دی گئی جو بزنس کمیونٹی کیلئے فائدہ مند قرار دی جا رہی ہے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں مسلسل چوتھی بار کمی سے کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے کاروباری برادری کو جب بینکوں سے زیادہ انٹرنیٹ پر قرضے ملتے ہیں تو ان کیلئے کاروبار کرنا آسان نہیں ہوتا لہٰذا بزنس کمیونٹی کاروباری سرگرمیوں میں کمی کر دیتی ہے جس سے روزگار متاثر ہوتا ہے اور ساتھ برآمدات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اتحادی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے جس سے مہنگائی میں کمی واقع ہوئی اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجنے میں بھی تیزی آئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جس کو سامنے رکھتے ہوئے اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا کاروباری برادری اس فیصلے کو معیشت کی بحالی کیلئے اہم قرار دے رہی ہے اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا ہے اب بزنس کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کہ وہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرے تاکہ محنت کشوں پر روزگار کے دروازے کھل سکیں برآمدات میں اضافہ ہو اور ملک کو زرمبادلہ حاصل ہو سکے اسی میں ملکی ترقی’ معاشی استحکام اور قوم کی خوشحالی کا راز چھپا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں