شرح سود میں2فیصد کمی کا امکان

کراچی(بیوروچیف) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد 2025کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید ڈیڑھ سے 2فیصد تک کمی کا امکان ہے۔مانیٹری پالیسی پر سروے میں ماہرین کی ڈیڑھ فیصد کمی کی رائے سامنے آئی ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 3فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔سٹیٹ بینک مسلسل 7مرتبہ پالیسی ریٹ میں 9فیصد تک کی کمی کر چکا ہے جبکہ اس وقت بنیادی شرح سود 13فیصد پر ہے اور وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں