شرح سود 10.5فیصد برقرار

کراچی (بیوروچیف) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ فیصلہ مہنگائیکے موجودہ رجحانات، بیرونی کھاتوں کی صورتحال اور مجموعی معاشی اشاریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے دوران کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے چند مہینوں میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے، تاہم اس کے بعد مہنگائی میں بتدریج کمی کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیرونی کھاتوں پر دبا برقرار ہے، جہاں درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، تاہم ترسیلاتِ زر کی بھرپور آمد کے باعث تجارتی خسارے میں بہتری کا رجحان موجود ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی مالی استحکام کو بھی مانیٹری پالیسی فیصلے میں خاص طور پر مدِنظر رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں