31

شرح سود9فیصد اور ڈالر ریٹ260روپے تک لانے کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرحِ سود کو 9 فیصد اور ڈالر ریٹ کو 260 روپے تک لایا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور عوامی قرض و مہنگائی میں کمی آ سکے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے دعویٰ کیا کہ سود اور ایکسچینج ریٹس کو معاشی بنیادوں کے بغیر مصنوعی طور پر بلند رکھا جا رہا ہے اور وزیرِاعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ ترقی اور استحکام کے لیے ان کی درستگی کو یقینی بنائیں۔پی بی ایف کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا کہ امریکی ڈالر کی منصفانہ قدر تقریبا 260 روپے ہے، جبکہ موجودہ مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے شرحِ سود 9 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں