شردھا کپور کا پائوں فریکچر، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے پائوں کی انگلی شوٹنگ کے دوران فریکچر ہوگئی، جس کے بعد فلم بندی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پائوں کی انگلی فریکچر کروا بیٹھیں۔ ڈانس نمبر کے لیے وہ نوواری ساڑی اور روایتی زیورات پہنے ہوئی تھیں۔ ڈانس کے ایک مرحلے میں انہوں نے غلطی سے سارا وزن ایک پائوں پر ڈال دیا اور توازن بگڑنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے۔ وہ ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی رہیں۔ تاہم چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے لگا اور بالآخر یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں