شرپسندوں کے گرد گھیراتنگ،محفوظ پنجاب ایکٹ2025کا مسودہ تیار

لاہور (بیوروچیف) محکمہ داخلہ پنجاب نے ”محفوظ پنجاب ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا، محفوظ پنجاب ایکٹ امن و امان کے قیام کیلئے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریگا۔محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کواجتماعی فیصلہ سازی میں مدددیگا، محفوظ پنجاب ایکٹ” میں قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کواضافی اختیارات تفویض کمیٹیوں کو مینٹی یننس آف پبلک آرڈر 1960 کے متبادل اختیارات تفویض ہوں گے، امن و امان کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو 90 روز کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا جاسکے گا۔امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیے جاسکیں گے، سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں